پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں حفاظتی عملوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جمعہ کو پونچھ ضلع میں حد متارکہ کے قریب واقع ایک علاقے میں ایک آپریشن کے دوران منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ کھیپ فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران برآمد کی جو پونچھ ضلع میں ایل او سی کے قریب ایک علاقے میں شروع کی گئی تھی۔حکام کے مطابق یہ آپریشن 20 اور 21 جنوری کی درمیانی شب شروع کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پونچھ میں ایل او سی کے قریب تقریباً 31 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔