پونچھ//رسانہ کی آٹھ سالہ کمسن و معصوم بچی کے قاتلوں کو سزا دینے کی مانگ کرتے ہوئے اویک انڈیا تنظیم کی جانب سے پریڈ پارک پونچھ سے ایک کینڈل مارچ نکالا گیا جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔یہ کینڈل مارچ پریڈ پارک پونچھ سے نکالا گیا جو صدر بازار سے گزرتے ہوئے دوبارہ پریڈ پارک پونچھ میں ختم ہوا۔ مارچ میںشامل تمام افراد کے ہاتھوں میںموم بتیاں تھیں اور وہ رسانہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کی مانگ کررہے تھے ۔اس دوران مقررین نے کہا کہ کٹھوعہ کے رسانہ گائوںمیں درندگی کی حدوں کو بھی پار کردیاگیا جس سے پورے ملک کا سر شرم سے جھکاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس درندگی کی مذمت کی جارہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس غیر انسانی واقعہ کے خلاف لوگ آواز بلند کررہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ مجرموں کو جلد سے جلد سزا سنائی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پھانسی سے کم کی سزا دی گئی تواحتجاج کیاجائے گا۔اس موقعہ پراسد نعمانی، نریندر سنگھ، سرجن سنگھ ، مقبول قلی،نصرت حسین شاہ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔
پونچھ کے بار ارکان کی ایس ایس پی سے ملاقات
حسین محتشم
پونچھ//بار ایسوسی ایشن پونچھ کا ایک وفد ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے سے ان کے دفتر میں ملاقی ہوا۔اس دوران بار ایسوسی ایشن نے ایس ایس پی پونچھ کو یقین دلایا کہ تنظیم پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون پیش کرے گی ۔نیز ارکان نے بار ایسوسی ایشن کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے بار اور ٹریفک نظام کے متعلق کئی امور زیربحث لائے
اور کہا کہ پولیس اور بار ایسوسی ایشن کے تال میل سے نظام کو اور بھی بہتر بنایاجاسکتاہے ۔