پونچھ میں کووڈ کے 66نئے معاملے

راجوری// خطہ پیر پنچال کے سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے 66 نئے کیس درج کئے گئے ہیںجبکہ حکام نے ایک ملازم کے مثبت ٹیسٹ کے بعد تحصیل آفس بالاکوٹ اور جموں و کشمیر بینک کی شاخ کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز پونچھ ضلع میں 66 افرادکا ٹیسٹ مثبت پایاگیا ہے جن میں ایک مسافر بھی شامل ہے ۔غور طلب ہے کہ سرحدی ضلع میں بھی دیگر اضلاع کی ہی طرح مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔سرحدی ضلع میں گزشتہ روز 4مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ضلع میں اب بھی فعال کووڈ معاملات کی کل تعداد 348ہے ۔حکام نے مینڈھر سب ڈویژن میں تحصیل آفس بالاکوٹ اور جے اینڈ کے بینک برانچ بالاکوٹ کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔سرکاری عہدار نے بتایا کہ جے اینڈ کے بینک برانچ بالاکوٹ کے ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آیا جس نے حال ہی میں تحصیل آفس میں ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی اور اس وجہ سے تحصیل آفس اور جے کے بینک برانچ دونوں کو بند کر دیا گیا ہے۔