منڈی+ڈوڈہ//سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 44 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔مجموعی طور پر ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2113 تک پہنچ گئی ہے ۔جمعرات کو پونچھ میں44نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے کسی کا بھی سفری پس منظر نہ تھا۔44 معاملات میں سے 4کا تعلق پونچھ حویلی، 26 کا تعلق تحصیل منڈی، 6 کا تحصیل مینڈھر اور 8 معاملات کا تعلق ضلع کی سرنکوٹ تحصیل سے ہے۔منڈی میں گزشتہ دو دنوں میں 37 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ کل ملا کر اب تک ضلع پونچھ سے 2113 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1419 لوگ اس بیماری سے شفا یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے ہیں جبکہ 672 لوگ ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔اس عالمی وبا سے 22لوگ از جان بھی ہوئے ۔ 44 نئے معاملات کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ جانکاری دی۔ڈوڈہ ضلع سے جمعرات کو کووڈ 19 کے 21 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 32 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 2011 پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 392رہ گئی ہے۔ضلع میں آج تک کووڈ 19 سے کل 40 اموات ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2443 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں اسی فیصدی مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔