پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے درمیان گولیوں اور مارٹر شیلنگ کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے منگل کو پونچھ میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا واقعہ گلپور اور کھاری کرمارا علاقوں میں آج صبح پیش آیا۔

ذرائع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 حکام نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا جواب بھارت کی طرف سے مو


¿ثر انداز میں دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ کنٹرول لائن یا بین الاقوامی سرحد پر ایسے ہر واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان ایک دوسرے پر2003سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کرتے ہیں۔