پونچھ میں پہاڑی سے پھسل کرشخص لقمہ اجل

 
 
پونچھ//ایک 25 سالہ نوجوان جمعرات کو پونچھ ضلع میں اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع جنگل سے لکڑیاں لے کر گھر لوٹتے وقت پھسل کر ہلاک ہوگیا۔
 
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ منظور حسین (25) ساکن اچڈ نبانہ جو قریبی جنگل سے لکڑیاں لے کر جا گھر کی طرف رہا تھا کہ راستے میں اس کا پائوں پھسل کر نیچے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
 
 منکوٹ پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی مکمل کی۔
 
ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔