پونچھ میں پولیس کاعوام کے ساتھ اجلاس

پونچھ//ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے ضلع ہیڈکوارٹرمیں ایک عوامی میٹنگ کااہتمام کیاجس میں پولیس کے دیگرافسران بشمول ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ آف پولیس راجہ عادل ودیگران کے علاوہ سماج کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔پردیپ کھنہ نے میٹنگ کی نظامت کرتیھ ہوئے پونچھ ضلع کے تاریخی پس منظرکے بارے میں خیالا ت کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پونچھ آپسی بھائی چارے اورامن کیلئے جاناجاتاہے۔سول سوسائٹی ممبران نے ایس ایس پی کے سامنے مختلف عوامی مسائل اُجاگرکیے۔اس موقعہ پرایس ایس پی موصوف نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مسائل کوزیربحث لاکران کاازالہ کرایاجائے گا۔