حسین محتشم
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کی ہدایت پرمحکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری، محکمہ فوڈ سیفٹی، محکمہ میونسپل کونسل کے افسران نے جمعرات کو مارکٹ چیکنگ کی اس دوران خصوصی طور پر مٹھائی ، بیکری، مٹن، دودھ کی دکانوں بشمول پنیر فروخت کرنے والے دکانداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ۔افسران نے اس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کمشنرپونچھ طارق محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری رنجیت سنگھ چب ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ مشتاق احمد اور تحصیل سپلائی افسر منموہن سنگھ سوری کی قیادت میں افسران نے کاروباریوں کو ہدایت کی کہ وہ صاف و شفاف اور معیاری اشیاء فروخت کریں انھوں نے انتباہ دیا کہ اگر کہیں سے کوئی شکایت ہوتی ہے تو سخت کاروائی کی جائے گی۔
پونچھ میں مارکیٹ کا معائینہ کیا گیا
