راجوری+پونچھ//ضلع پونچھ میں حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او ہلاک ہوگیاہے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا۔عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جمعرات کی سہ پہر ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔انہوں نے بتایا’’فائرنگ سے فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہوگیا جسے فوج کے مقامی طبی مرکز منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے اہلکار کو قصبہ کیرنی کے علاقے میں لائن آف کنٹرول پر تعینات کیا گیا تھا۔عہدیداروں نے مزیدبتایاکہ اس دوران ایک شہری زخمی ہواجس کی شناخت محمد راشد ولد نجم الدین ساکن کیرنی پونچھ کے نام سے ہوئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ زخمی شخص کو پونچھ ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہے۔