پونچھ//لائن آف کنٹرول پرپونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج کی جانب سے قریب 5بجے کیرنی، مالٹی ، شاہ پور اور کنڈی سیکٹروں میں فائرنگ اور مورٹار شیلنگ کا استعمال کیا گیا۔ جموں میں دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ سنیچر کی شام پاکستان کی جانب سے پہلے ہلکے ہتھیاروں کا استعما ل کیا گیا اور بعد میں زوردار شیلنگ کی گئی، البتہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔