حسین محتشم
پونچھ//شیعہ یوتھ پونچھ نے انجمن جعفریہ کے بینر تلے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقعہ پر سبیل کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور پونچھ کی اہم شخصیات موجود تھی جنہوں رسول اللہؐ کی نور نظر سیدہ فاطمہ زہرا ؑکو خراج عقیدت پیش کیا۔بتادیں کہ سبیل کا اہتمام شفیق حسین بابا نے کیاتھا ۔ اس موقع پر موجود امام جمعہ و جماعت مرکزی جامع مسجد علیؑ مولانا سید امان حیدر رضوی نے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا دونوں جہانوں کی خواتین میں افضل ہیں ۔اس موقعہ پر بار ایسوسی ایشن پونچھ کے نائب صدر ایڈوکیٹ سید ابرار نقوی اور ایڈوکیٹ افتخار علی بزمی اور بہت سے دوسرے لوگوں نے سیدہ فاطمہ زہرا ؑسے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔