پونچھ میں سائیکل سوار کچلاگیا

پونچھ //میونسپل کونسل پونچھ میں بطور ڈیلی ویجر کام کررہا 50سالہ شہری نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ یہ حادثہ جموں پونچھ شاہراہ پر پونچھ قصبہ سے چند کلو میٹر دور ی پر پیش آیاہے ۔ میونسپل کمیٹی پونچھ میں کرمچاری کی خدمات انجام د ے رہا 50سالہ پرکاش ولد شیرو ساکن دلیرہ پونچھ صبح سائیکل پر سوار ہوکر اپنی ڈیوٹی پر جارہاتھاکہ اس دوران راستے میں ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔ اگرچہ اسے فوری طور پر اٹھاکر ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیاگیاتاہم ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ گاڑی کا ڈرائیو رموقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔