پونچھ میں تقریب دستار بندی کا اہتمام کیا گیا

پونچھ//جامعہ امام محمدانورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ کے احاط عثمانی شہر خاص پونچھ میں از نمازِ عصر تا نمازِ عشاء تقریب دستار بندی برائے حفاظ کرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت گجرات کے بزرگ عالم دین مولاناوقاری حافظ عبدالغفور مدظلہ مہتمم وبانی مرکزی دارالعلوم پال نے کی ۔اس دوران صدر تقریب دستار بندی نے جامعہ کے بارہ خوش نصیب طلبہ کو اجتماعی تلاوت کی صورت میں قرآن کریم مکمل کرایا جب کہ نورانی مجلس میں جامعہ کے حفاظ طلبہ(جن میں سے ہر ایک نے ایک نشست میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی ہے ،کے درمیان بائیس انواع پر مشتمل(عمامہ، سند اردو، عربی، انگریزی،اٹیچی، ٹی سیٹ، تھرمس، گاؤن، جبہ، صدری، جوتا، سہ جوڑی سفید کپڑا،سامان ضرورت اور چیک وغیرہ کی صورت میں) انعامات تقسیم کئے گئے جب کہ سب سے پہلے ایک نشست میں قرآن کریم سنانے والے تین خوش نصیب طلبہ حافظ بلال احمدانوری، حافظ طارق علی نسیم انوری و حافظ اظہر شفیق انوری کو ان کے اساتذکرام حافظ عبدالرحمان ، مولانا خالد محمود قاسمی اوت قاری محمد شفیق اشاعتی کے ہمراہ معزز مہمانان کے ہاتھوں عمرہ ٹکٹ سے نوازا گیانیز بارہ حفاظِ کرام کے والدین کی بھی دستار بندی مہمانان کے ہاتھوں انجام دی گئی۔واضح رہے کہ عمرہ ٹکٹ برائے سہ خوش نصیب طلبہ دئیے جانے کے موقع مہمانانِ ،اساتذکرام ،ملازمین جامعہ اور شرکاء پروگرام نے خوش نصیب طلبہ کے والدین کو اشکبار آنکھوںکے ساتھ مبارک باد دی ۔ صدار تی خطاب میں عالم دین مولاناوقاری حافظ عبدالغفور نے کہا کہ حامل القرآن طلبہ کیلئے یہ عظیم تاج الوقار ہے کہ انھوں نے حفظ کلام اللہ کرکے اپنے مقدر سنوارے۔ انھوں نے کہاکہ جو قرآنِ پاک کی قدر کرے گا اور اس کے مطابق اپنی زندگی بسر کرے گا اس کو دونوں جہاں میں عزت ملے گی اور جو اس کے بر عکس کرے گا ذلت ورسوائی اس کا مقدر ہوگی۔اس کے بعد حضرت صدر اور دیگر مہمانانِ محترمین کے ہاتھوں بارہ طلبہ کی دستار بندی ہوئی، دستار فضیلت کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میںحافظ بلال احمد انوری، حافظ طارق علی نسیم انوری، حافظ اظہر شفیق انوری، حافظ حسن محمد عارف انوری، حافظ محمد مقصود انوری، حافظ عاشق حسین انوری، حافظ معین اللہ انوری، حافظ افراء محمود انوری، حافظ محمد معاذانوری، حافظ محمد طاہر انوری، حافظ محمد اسماعیل انوری، حافظ عبدالرحمان انوری شامل ہیں۔