حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ دھندک میں ڈوبنے کے 22 گھنٹے بعد نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ بتا دیں کہ اتوار کو ایک 22 سالہ نوجوان سرنکوٹ کے علاقے میں دھندک ندی میں ڈوب گیا تھا جس کے فوری بعد وہاں کے مقامی لوگوں نے پولیس نے اور دیگر متعلقہ محکموں کے رضاکاروں نے اس نوجوان کی تلاش شروع کر دی تھی کڑی محنت اور مشقت کے بعد 22 گھنٹے کی تلاشی کارروائیوں کے بعد نوجوان کی لعش کو ندی سے نکال لیا گیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوجوان کی لاش جس کی شناخت شفقت حسین ولد کبیر حسین سکنہ دھنڈک لنڈی کے نام سے ہوئی ہے، 22 گھنٹے کی تلاش کے بعد برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ دریں اثنا قانونی لوازمات پورے کئے جانے کے بعد لاش لواحقین کے سپر کر دی گئی تاکہ اس کی تدفین ہو سکے۔ ادھر پولیس نے کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔