پونچھ//پونچھ میں اتوار کی شام ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری ہوئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق شام 6بجے کے قریب پونچھ سیکٹر کے شاہ پور ،قصبہ اورکیرنی علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔مقامی لوگوںکے مطابق گولہ باری کے اس تازہ سلسلہ میں دونوں جانب سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروںکا استعمال ہورہاہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جموں نشین دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیوندر آنند کے مطابق پاکستان کی جانب سے پونے چھ بجے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری شروع کی گئی جس کا جواب دیاجارہا ہے۔