پونچھ// ہندوپاک تعلقات میں بیتری لانے کے سلسلہ میں شروع کی گئی ہفتہ وار راہ ملن بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی چکاں داباغ کے راستے حدمتارکہ کے آر پار ہوئی۔ اس دوران سپورٹس سٹیڈیم پونچھ سیچکاں دا باغ کو روانہ ہوئی بس سے کل 27 مسافر پاکستانی زیرانتظام کشمیر کو روانہ ہوئے جو سبھی پونچھ میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد راولاکوٹ اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ اس دوران پونچھ سے کوئی بھی نیا مسافر راولاکوٹ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ نہیں ہوا۔ پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے راولا کوٹ سے پونچھ سپورٹ سٹیڈیم میں پہنچی بس سے کل چار مسافر یہاں پہنچے جو سبھی پاکستانی زیرانتظام راولاکوٹ کے مختلف علاقوں سے پونچھ میں رہنے والے اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے یہاں پہنچے۔ واضح رہے کہ راولاکوٹ سے بھی کوئی پونچھ کا مسافر یہاں واپس نہیں۔اسطرح نہ تو پونچھ سے کوئی نیا مسافر راولاکوٹ گیا اور نہ ہی وہاں سے پونچھ کا کوئی مسافر واپس پلٹا۔ اس دوران پاکستان جارہے مسافروں نے ایک بار پھر سے دونوں حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راولاکوٹ اور پونچھ کے درمیان پرمٹ کے سلسلے میں نرمی اور آسانیاں پیدا کریں اور ان لوگوں کو آسانی سے آنے جانے دیا جائے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فون سروس کو بھی چالو کیا جائے اس کے علاوہ سپورٹ سٹیڈیم پونچھ میں کنٹین قائم کی جائے تاکہ انتظار کے دوران انہیں کسی طرح کی کوئی دشواری نہ ہو۔