جموں// جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی پرآج علی الصبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شرع کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔