پونچھ انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ

پونچھ// ماہ رمضان اور نو راتروں کے پیش نظرضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کی ہدایت پر میونسپل کونسل، محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری ، محکمہ ڈرگ کنٹرولر اور محکمہ  لیگل میڑالوجی کے افسران نے مشترکہ طور پرمارکیٹ چیکنگ کر کے دکانوںپر فروخت کی جارہی سبزیوں ،پھلوں ،مٹھائیوں ودیگر اشیاء کے معیارکا معائینہ کیا اور دکاندوروں کوریٹ لیسٹ کے مطابق صارفین کو جائز نرخوں پر اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے اشیاء خوردنی کے ریٹ اور انکے معیار کا جائزہ بھی لیا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی۔خصوصی طور پر غیر معیاری مٹھائیاں،سبزیاں اور پھلوں کوضائع کر دیا گیا اور کئی مٹھائی فروشوں اور سبزی فروشوں کو ہدایت و جرمانہ بھی کیا گیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے افسران نے بتایا کہ ماہ مابرک رمضان اور نوراتروں سے قبل یہ دورہ اس لئے کیا گیا تاکہ تاجروں کو صارفین کو بہتر اور معیار اشیاء جائز نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے دکانداروں نے بازار میں ریڑیاں پھڑیاں وغیرہ لگائی ہیں جو سرا سر قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورہ کے دوران انہوں نے بازار سے غیر قانونی عارضی دکانوں کو ہٹایا اور کچھ دکانداروں کو سخت ہدایات بھی دیں کہ وہ تجارتی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے گاہکوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔