نوشہرہ //پولیس کی طرف سے متعدد مقامات پر طلباء کے درمیان صفائی ستھرائی پر مباحثوں کا انعقاد کیاگیا۔گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول نوشہرہ میں سوچھتا ہی سیوا کے موضوع پر طلباء کے درمیان مباحثے کا مقابلہ ہوا جس میں متعدد سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر ڈپٹی چیف ایجوکیشن افسر نوشہرہ جتندر پال سنگھ ، پرنسپل سکول اشوک کمار اور ایس ایچ او نوشہرہ رومل سنگھ بھی موجو دتھے ۔اسی طرح کا ایک مقابلہ کالاکوٹ میں بھی ہوا جس میں پرنسپل گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول کالاکوٹ سنجیو پوری اور پرنسپل اندرا پبلک سکول پروین کمار کے علاوہ ایس ایچ او مستاج احمد و دیگران بھی موجو دتھے ۔ان پروگراموں میں حصہ لینے والے طلبا میں سٹیشنری کا سامان تقسیم کیاگیا۔ اسی طرح کا ایک اور پروگرام سندر بنی کے ڈگری کالج میں بھی ہواجس میں بھی طلبانے حصہ لیا ۔
پولیس کی طرف سے صفائی ستھرائی پر مباحثوں کا انعقاد
