رام بن //ضلع پولیس لائنز میں ’’حقوق انسانی کا احرام کرنا پولیس پیشہ واروں کی دین‘‘ کے موضوع پر ایک بحث و مباحثۃ منعقد کیا گیا ۔مباحثہ میں05شرکا نے اسکے حق میں بولا جبکہ 02نے اسکے خلاف بولا ۔ایڈیشنل ایس پی رام بن اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ مباحثہ میں شرکت کرنے والاے افسروں میں ڈپٹی ایس پی محمد رفیع گیری،ڈپٹی ایس پی توصیف احمد، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رام بن انسپکٹر اجے بٹ، انسپکٹر راکیش کمار بھی شامل تھے۔مقابلہ میں تین ججوں ڈپٹی ایس پی توصیف احمد ، پی او یوگیش ناگپال اور سی آر پی ایف کے انسپکٹر منکیت سنگھ نے اپنے فرائض خوش ا سلوبی کے ساتھ انجام دئے۔ایڈیشنل ایس پی اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے بھی اس موضوع پر روشنی ڈالیاور افسروں و اہلکاروں کو حقوق انسانی کا احترام کرنے پر زور دیا ۔مقابلہ میں پہلی پوزیشن سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سکھدیو سنگھ ،دوسری پوزیشن ایس آئی وسیم احمد جبکہ تیسری پوزیشن سلیکشن گریڈ کانسٹیبل فیاض احمد نے حاصل کی۔