سرینگر//سرینگر پولیس نے ضرورت مند لوگوں تک غذائی اجناس کوپہنچانے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھا۔بدھوار کو نوہٹہ اور کوٹھی باغ علاقوں میں ضرورت مند لوگوں خاصکر غیر مقامی باشندوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ پولیس نے کورنا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ان علاقوں میں جانکاری دی۔اسی طرح سے کپوارہ میں بھی پولیس کے ہمراہ رضاکار تنظیم گونج نے کھرہامہ علاقے میں ضرورت مند لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں۔