پولیس ورضاکاروں نے دریامیں پھنسے شخص کوبچالیا

رام بن//گزشتہ شام چناب دریامیں پھنسے ایک شخص کوپولیس اورمقامی رضاکاروں نے بچائوکارروائی عمل میں لاکراسے ڈوبنے سے بچالیاہے۔ایک عینی شاہدکے مطابق ایک شخص اچانک پانی کی سطح بڑھنے سے دریاکے بیچ تیزلہروں پھنس گیاجس پراس نے چلاناشروع کردیا جس کی آوازسن کرمقامی لوگوں ،پولیس اوررضاکارٹیمیں موقعہ پرپہنچ گئیں۔ پولیس اورمقامی رضاکاروں کی سخت جدوجہدکے نیچے میں دریامیں پھنسے شخص کوپانی سے باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق دریامیں پھنسے شخص کی شناخت نوازاحمد ولد محمدابراہیم ساکن پوگل ،حال گوبند پورہ رام بن کے طورپرہوئی ہے۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن رام بن وجے کوتوال نے بتایاکہ دریامیں پھنسے شخص کوپانی سے نکالنے کے بعد اس کی طبی جانچ کروانے کے بعداسے افرادخانہ کے سپردکردیاگیاہے۔