پولیس نے نقب زنوں کے گروہ کا پردہ فاش کیا، 05مسروقہ گاڑیاں برآمد

 
گاندربل //گاندربل پولیس نے چوری شدہ گاڑیاں بیچنے والوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ 
 
پولیس نے ان کی تحویل سے 05چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں، جو ملک کے مختلف حصوں سے چوری کی گئی تھیں۔
 
تفصیلات کے مطابق گاندربل کے علاقہ شادی پورہ میں موجود پولیس چوکی شادی پورہ کے دائرہ کار میں کار چوری کے بہت بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا
 
وہیں پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔