جموں //ریاستی پولیس حکام نے 9ڈی وائی ایس پی سطح کے افسران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہوئے حکمنامہ کے مطابق ڈی وائی ایس پی کرائم جموں محمد عرفان خان کو تبدیل کرکے ڈی وائی ایس پی 14بٹالین آئی آر تعینات کیاگیاہے جبکہ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری گووند رتن کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی جموں تعینات کیاہے ۔اسی طرح سے ایس ڈی پی او نارتھ جموں جسونت سنگھ کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر پلوامہ ،ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی پونچھ تنویر احمد جیلانی کو ڈی وائی ایس پی پی سی بانڈی پورہ ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر پلوامہ ستیش کمار کو ایس ڈی پی او نارتھ جموں ،ڈی وائی ایس پی آئی آر 8ویں بٹالین سریندر کھدیار کو ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری ، ڈی وائی ایس پی ایس ٹی سی تلوارہ پران ناتھ پنڈتا کو ڈی وائی ایس پی کرائم جموں جبکہ اپنی تعیناتی کا انتظار کررہے ڈی وائی ایس پی ہیرا لعل پنڈتاکو ایس دی پی او دومانہ اور ایس ڈی پی او دومانہ یشبیر سنگھ کو ڈی وائی ایس پی آرمڈ پولیس چوتھی بٹالین سیکورٹی جموں تعینات کیاگیاہے ۔