کشتواڑ// کشتواڑ کے علاقہ ہڑیال سے پولیس لائین جانے والی سڑک خستہ حالی کی شکار ہے جسکے سبب عوام کو سفر کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔لوگوں کے مطابق اس سڑک پر پیدل سفر کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔سڑک پر جگہ جگہ نالیوں کا پانی پھیلا ہوا ہے جس سے سڑک کی مقامات پر دھنس گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے کئی مرتبہ اس معاملے کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی انکی طرف دھیان نہیں دے رہا ہے۔ مقامی شخص کلدیپ کمار نے بتایاا کہ اگرچہ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے نالیاں بنانے کی اپیل کی تھی لیکن ابھی تک اسپر کوئی عمل درامد نہیں ہواہے۔وارڈ ممبر بلارج نے بتایا کہ لوگوں نے کئی مرتبہ آواز اٹھائی لیکن متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی جانب سے عوام مسائل اور کاموں میں دلچسپی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائنیں بھی کئی مقامات پر ٹوٹی ہوئی ہیں، جن سے نکلنے والا پانی بھی سڑک پر بہہ رہا ہے اور لوگ مشکلات میں مبتلاء ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی مشکلات میں کمی کرنے کیلئے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات آپسی اتحاد سے کام کریں اور سڑک کی مرمت کرنے کے علاوہ اس کناروں پر نالیوں کی مرت بھی کی جائے۔