سرینگر/بلال فرقانی/ریاستی پولیس سربراہ نے ایک بار پھر عسکریت پسندوں کے کنبوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوںکو’’تشدد کا راستہ ترک‘‘ کرنے کی اپیل کریں۔ جموں کشمیر پولیس عسکریت کا راستہ ترک کرنے والوں کی ہر ممکن باز آبادکاری کرے گی۔پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے سنیچر کو وادی میں سرگرم جنگجوئوں کے اہل خانہ پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو یہ راستہ ترک کرنے کی اپیل کریں،جبکہ اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جو جنگجو اپنے صفوں کو چھوڑ کر آئیں گے انکی باز آبادکاری بھی کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر پیغام درج کرتے ہوئے کہا’’آج ایک بار پھر میںخاندانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں سے اپیل کر یں ، جنہوں نے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے،کہ وہ تشدد کا راستی ترک کریں،اور گھر واپس آئے‘‘۔ پولیس سربراہ نے ٹیوٹر پر تحریر کیا’’جانیں ضائع ہونے کا عمل دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے،جموں کشمیر پولیس تمام ممکن معاونت بشمول بازآبادکاری کا وعدہ کرتی ہے ‘‘۔