سرینگر//صدرِ جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سانبورہ پانپور میں پولیس سب انسپکٹر فاروق احمد میر کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عارف لائیگرو نے پلوامہ میں ایس آئی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اس ہلاکت کی مذمت کرتی ہے، مہذب اقوام میں اس قسم کے واقعات کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مارے گئے افسر کے لواحقین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کی اور دعا کی کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا کرے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رکن پارلیمان جسٹس (ر)حسنین مسعودی نے بھی اس ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عارف لائیگرو نے پلوامہ میں ایس آئی کے قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ’’یہ قابل مذمت ہے اور اس کے قتل سے ایک اور کشمیری کی موت ہو گئی ہے ۔‘‘انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔لائیگرو نے ماضی میں ہونے والی اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہلاکتوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرے اور انہیں سزا دی جائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔