پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی،16افسران بطور مبصرین نامزد

سرینگر// بلال فرقانی //سرکار نے27مارچ کومحکمہ پولیس میں سب انسپکٹروں کی بھرتی کے جنرل امتحانات کیلئے جموں کشمیر انتظامی سروس کے16افسران کو مبصرین کے طور پر نامزد کیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری شعیب محمد نائیکو کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے مختلف اضلاع میں27مارچ کو پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کیلئیامتحانات کیلئے ان مبصرین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ مبصرین میں اسسٹنٹ کمشنر مال بڈگام شبیر الحسن، اسسٹنٹ کمشنر مال کشتواڑ اختر حسین قاضی، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ڈوڈہ محمد اشفاق، اسسٹنٹ کمشنر مال جموں وجے کمار، اسسٹنٹ کمشنر مال ریاسی سنجے کمار بڈیال اوراسسٹنٹ کمشنر مال کھٹوعہ سندیپ سینو ریٹا شامل ہیں۔ اس فہرست میں اسسٹنٹ کمشنر مال سرینگر رئیس احمد بٹ، اسسٹنٹ کمشنر مال کپوار جوہر علی، اسسٹنٹ کمشنر مال سامبا رویندر کمار آنند،اسسٹنٹ کمشنر مال پونچھ ظہیر احمد کیفی،اسسٹنٹ کمشنر مال بانڈی پورہ، پرویز رحیم،اسسٹنٹ کمشنر مال پلوامہ اعجاز احمد شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اننت ناگ شعیب نور،اسسٹنٹ کمشنر مال بارہمولہ ممتاز احمد پیر،اسسٹنٹ کمشنر مال ادھمپور رفیق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مال راجوری عمران رشید شامل ہیں۔