سرینگر //پی ڈی پی کے ریاستی یوتھ سکریٹری عارف لائیگرو نے اننت ناگ میں پولیس اہلکار کے قتل کو افسوس ناک اور بے ہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں موجودہ بحران کا متبادل بامعنی مذاکرات ہی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں پولیس اہلکار کے قتل کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ صورتحال سنگین ہو تی جا رہی ہے اور اس کا حل صرف بامعنی مذاکرات ہی ہو سکتے ہیں ۔لائیگرو نے متاثرہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کیلئے دعا کی ہے۔