سرینگر//جموں و کشمیرپولیس اور محکمہ صحت اشتراک سے پولیس اسپتال سرینگر میں ’’سیو ہاٹ ‘‘ عنوان پر ایک سمینار منعقد ہوا ۔سمینار کی صدارت ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سیلم ا لرحمان نے کی ۔ انہوں نے ’’سیو ہاٹ ‘ ‘ عنوان پر تقریب منعقد کرنے کیلئے پولیس اسپتال و دیگر گروپوں کی سراہنا کی ۔تقریب میں مختلف اسپتالوں سے آئے کافی تعدادمیں ماہر ین قلب ودیگر عملے نے شرکت کی ۔اس موقعے پر ڈاکٹر نثار شمس ،ڈاکٹر عمران حافظ ،ڈاکٹر عرفان بٹ نے سیو ہاٹ کے عنوان پر خطاب کئے ۔ آخر پرسپر انٹنڈنٹ پولیس اسپتال سرینگر ڈاکٹر بلال راجہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔
ایس آر ٹی سی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال