سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل پولو گرائونڈ سری نگر میں ہائی ٹیک فلوریکلچر نرسری اینڈ سیل سینٹر کا اِفتتاح کیا۔مشیر نے ہائی ٹیک نرسری تیار کرنے میں محکمہ فلوریکلچر کی کاوشوں کو سراہا اور اُنہیں ہدایت دِی کہ وہ اعلیٰ معیار کے پودے مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھیں۔ہائی ٹیک نرسری کا اِفتتاح کرتے ہوئے بصیر احمد خان نے متعلقہ اَفراد کو ایک مضبوط اشتہاری مہم چلانے کی ہدایت دِی تاکہ لوگوں کو اِس کے بارے میں جانکاری مل سکے اور وہ اس سے فائدہ اُٹھائیں۔اس نرسری سے مقامی پودوں کے تحفظ میں مدد دے گی اوربیرونی ممالک کے سجاوٹی پودوں کو متعارف کیا جائے گا۔یہ نرسری پھولوں اور کھیتوں سے وابستہ لوگوں کو سیکھنے کے ایک مرکز کے طور پر بھی کام کر ے گا۔اس موقعہ پرپھولبانی ، گارڈنز اور پارکس کے کمشنر سیکرٹری شیخ فیاض احمد نے کہا کہ سری نگر شہر کے وسط میں واقع سب سٹیشن نرسری عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے گی جہاں آرائش کے پودے،پھولوں کے گلدستے ، پھولوں کی ٹوکریاں، کار ڈیکوریشن خدمات وغیرہ حکومت کی منظور شدہ نرخوں پر دستیاب ہوگی۔اِس کے علاوہ نرسری کو ہائی ٹیک پولی کاربونیٹیڈ گرین ہاؤسز کی تنصیب کے طریقوں سے اَپ گریڈ کیا جائے گا ۔اس کو بڑے پیمانے پرفروغ دیا جائے گاجس کے لئے 5 کروڑ روپے کی تجویز پہلے ہی حکومت کے زیر غور ہے۔یہ نرسری کمرشل فلوریکلچر گروئورس کی تربیت کے لئے کارآمد ثابت ہوگی۔ یہ مرکز پلانٹ مواد کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا جو مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر پھولبانی فاروق احمد راتھر اور دیگراعلیٰ افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
پولو گرائونڈ میں پھولوں کی نرسری اور سیل سینٹر کا اِفتتاح
