گاندربل//سرینگر پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں جہاں گاندربل قصبہ میں بائیکاٹ کا اثر رہا وہیں سرینگر اور گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد بمبلورہ سے ناران ناگ تک پورے دن نالہ سندھ کے کنارے مچھلیاں پکڑنے مصروف رہے۔سرینگر کے بیشتر علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد جو صورہ،لال بازار،الہی باغ،احمد نگر اور دیگر علاقوں سے موٹر سائیکلوں اور نجی گاڑیوں میں سوار ہوکر مچھلیاں پکڑنے کا سازو سامان ساتھ لیکر نالہ سندھ پر دن بھر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف رہے۔مولوی سٹاپ لال بازار کے رہنے والے محمد شفیع نے کشمیر عظمی کو بتایا ’ دفعہ 370 اور 35 اے کو مدعا بناکر پورے ہندوستان میں پارلیمنٹ انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں جس کے لئے رائے دہندگان استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،ہم 4 دوستوں کا گروپ نالہ سندھ میں مچھلیاں پکڑنے آئے ہوئے ہیں اور تین بجے تک ہم نے 7 کلو گرام مچھلیاں پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔ادھر گیراج گاندربل میں مقامی شہری پانی میں اتر کر ہاتھوں سے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف رہے ۔