کپوارہ//سرحدی تحصیل کرناہ کے ٹنگڈار علاقہ میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے پوشان ابھیان کے تحت ایک روزہ جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا جسمیں محکمہ صحت ،آنگن واڑی ورکروں ،حاملہ خواتین اور سماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مزکورہ جانکاری کیمپ آئی سی ایس پروجیکٹ ٹنگڈار میں منعقد کیا گیا اس موقع پر سی ڈی پی او ٹنگڈار فیاض احمد نے حفظان صحت کے اصولو ں پر مکمل جانکاری دی ۔انہو ں نے کہا کہ پوشان ابھیان کے تحت سماج میں غذائیت کے اثرات کے بارے میں کرناہ میں عوام کے درمیان شعور پھیلانے کے لئے آئی سی ڈی ایس نے یہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا ۔ بلاک میڈیکل آ فیسر ٹنگڈار ڈاکٹر فاروق احمد قریشی نے کہا کہ لوگو ں کو چایئے کہ سڑکو ں کے ساتھ ساتھ اپنی بستی میں موجود کو ڈا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے تاکہ معاشرہ ماحولیاتی آلودگی سے صاف رہیں ۔اس دوران ایک ریلی نکالی گئی اور لوگو ں کو پوری طرح حفظان صحت کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی ۔
پوشان ابھیان سکیم،ٹنگڈار میںجانکاری کیمپ منعقد
