جموں//آل جے اینڈ کے پنچایت کانفرنس نے جموں و کشمیر میں سرپنچوں اور پنچوں کے لیے مناسب حفاظتی احاطہ کا مطالبہ کیا ہے۔اے جے کے پی سی کے صدر انیل شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو جمہوری اداروں کی حفاظت اور انہیں مضبوط کرنا چاہیے تاکہ ووٹروں کو پولنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔انہوںنے کہا"ہمیں ان کے منتخب کردہ اور تین منتخب پنچایتی نمائندوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر سیکورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔ 2011 سے لے کر اب تک 30 کے قریب منتخب پنچایتی نمائندے مارے جا چکے ہیں‘‘۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان منتخب پی آر آئیز کو ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے سیکورٹی کور فراہم کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ اس دوران پنچوں کے اعزازیہ میں 5000 روپے اور سرپنچوں کے لیے 10000 روپے کا اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے منریگا کے کاموں کی پچھلے کئی سالوں سے زیر التو اء ادائیگیوں کو جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پنچایتوں میں آنے والے مختلف علاقوں میں غریب لوگوں کو پی ایم اے وائی مکانات ضرورت کے مطابق فراہم نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا "حکومت کو ان لوگوں کے حق میں ادائیگی جاری کرنی چاہئے جو پنچایت ممبران کی سفارش پر PMAY مکانات تعمیر کرنا چاہتے ہیں"۔