پنچایت لوہل بیلہ کا وفد ڈی سی پونچھ سے ملاقی

پونچھ// بلاک لورن کی حلقہ پنچایت لوہل بیلہ کے مقامی شہریوں کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندرجیت سے ان کے دفتر میں ملا۔اس ملاقات کے دوران انھوں نے ایک اسکول ٹیچرپر الزام لگایا کہ وہ اپنی شریک حیات جو کہ علاقہ کی سرپنچ ہیں کے اختیارات کا غلط استعمال کر کے عوام کو ہراساں کررہا ہے ۔وفد میں شامل لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ وہ اسکول ٹیچر ہے لیکن اپنی بیوی کے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کو پنچایت کے مقامی لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔انھوں نے ضلع ترقیاتی  کمشنر نے پرزور اپیل کرتے ہوئے اس معاملے کی چھان بین کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندرجیت نے وفد میں شامل افراد کو بغور سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ وہ اس معاملہ کی پوری تحقیقات کروائیں گے اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو وہ اس شخص کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کریں گے۔