اٹاری// پنجاب کے امرتسر میں اٹاری بارڈر پربارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 2.20 کے درمیان ایک جھڑپ میں دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کردیا۔
سیکورٹی فورسز نے ہلاک شدہ دراندازوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ اٹاری کے راجتال میں 71 ویں بٹالین کے اہلکاروں نے ہندوستانی حدود میں باڑ کے سامنے مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگا یا۔
بعد ازاں دو در انداز مارے گئے۔