پونچھ//ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے صدر مقام پر تعمیر پْل کے فْٹ پاتھ کا کام عرصہ دراز سے چل رہا جو نہایت سست روی کا شکار ہے۔ فٹ پاتھ کا مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلہ میں مبشر حسین بانڈے سرپنچ حلقہ پنچایت منڈی نے کہا کہ جامعہ مسجد شریف منڈی کے سامنے والا پل جو منڈی میں فی الحال رسل و رسائل کا واحد ذریعہ ہے فٹ پاتھ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے گزارش کی ہے کہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید منڈی بازار بالخصوص ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے پاس سڑک کی ابتر حالت کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
پل کیساتھ ’فٹ پاتھ ‘کو مکمل کرنے کی مانگ
