پلہالن پٹن میں تلاشی کارروائی

 بارہمولہ//فورسز نے منگل کو ضلع بارہمولہ کے پلہالن پٹن کا محاصرے کر کے تلاشی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق 29 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پلہالن کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن کیا ۔ آپریشن  علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تمام آنے جانے والے راستوں کو سیل کیا گیا ۔