سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک لاپتہ ڈرائیور کی لاش منگل کو پانپور میں دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران پتل باغ پانپور میں کچھ لوگوں کی نظروں میں ایک لاش آگئی اور انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو مطلع کیا۔
بعد میں لاش کی شناخت 37سالہ مظفر احمد راتھر ولد غلام نبی ساکن مونگہ ہامہ پلوامہ کے طور کی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور راتھر گذشتہ تین روز سے لاپتہ تھا۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔