شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چک چولند علاقے میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ بدھ کی صبح شوپیاں میں جاری ایک تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے، جس کی شناخت کی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں، ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی۔