پلوامہ کا جاں بحق جنگجو سپرد لحد

 
پلوامہ// سرینگر میں نا معلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں انصار غزوت الہند کے جنگجو کو پنجگام پلوامہ میں سپرد لحد کیا گیا ۔ جس دوران جاں بحق جنگجوں کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔انکی5بار نماز جنازہ اداکی گئی ۔انتظامیہ نے ضلع میں امن قانون کی صورت حال  برقرار رکھنے کے لئے موبائل انٹرنیٹ اور ریل سروس معطل رکھی تھیں۔ نسیم باغ میںسنیچر کونا معلوم بندوق برادروں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے انصار غزوت الہند جنگجوآصف نذیر ولد نذیر احمد ڈارساکن پنجگام اونتی پورہ کو اتوار کے روز سپر دلحد کیا گیا ۔ اتوار کی صبح  لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے پنجگام پہنچ کر نماز جنازے میں شرکت کی۔مہلوک کی پہلی نماز جنازہ صبح دس بجے انجام دی گئی ، بعد دو پہر تک پانچ مرتبہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک نوجوان سال2017سے متحرک جنگجو تھا۔ ادھر اسلامک یونیوررسٹی نے کہا ہے کہ مذکور نوجوان یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا۔