پلوامہ پنز گام معرکہ آرائی میں تین جنگجوجاں بحق، آپریشن ختم:فوج

سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پنزگام گائوں میں سنیچر کو فورسز نے ایک کارروائی کے دوران تین جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔

فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق پنزگام معرکہ آرائی کے دوران تیسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کے بعد آپریشن ختم کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد علی الصبح پنزگام کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔

فوج اور پولیس ذرائع کے مطابق کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں بر آمد ہو گئی ہیں۔

ایک جاں بحق جنگجو کی شناخت شوکت احمد ڈار ساکنہ پنزگام کے طور ہوئی ہے جس کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔

باقی ماندہ دو جاں بحق جنگجو ئوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تھی۔