پلوامہ میں فائرنگ ، غیر مقامی ڈرائیورزخمی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے یادر علاقے میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی ڈرائیور کو گولیاں مار دی۔

 

نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا ، نامعلوم بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی ڈرائیور پر فائرنگ کی جس کی شناخت سونو شرما ولد بنارسی شرما ساکن پٹھان کوٹ کے طور پر کی گئی۔

 

اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

 

دریں اثنا، حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔