پلوامہ//پلوامہ میںضلع میں7شہریوں کی ہلاکت پرکارڈی نیشن کمیٹی کی کال پر ہمہ گیر ہڑتال ہوئی جس کے دوران ضلع ہیڈکوارٹر کے ساتھ ملحقہ درجنوں دیہات میں ہو کا عالم رہا۔اس دوران نماز جمعہ کے بعد مئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے اور پولیس کیساتھ تصادم آرائی بھی ہوئی۔جمعہ کو پلوامہ ضلع میں ہڑتال کا ساتواں دن تھا۔ کارڈی نیشن کمیٹی، جس میں ٹریڈرس فیڈریشن،بار ایسوسی ایشن،اوقاف کمیٹیاں،اور سیول سوسائٹی بھی شامل ہے، نے ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کی مانگ کو لیکر ہڑتال کال دی تھی۔جمعہ کو نہ صرف پلوامہ قصبہ بلکہ نیوہ، کاکہ پورہ، سانبورہ، پنگلنہ، پاہو، رتنی پورہ، قوئل، ملنگ پورہ،ٹہاب، شاہورہ، لاسی پورہ، نکس، کیگام، راجپورہ، شادی مرگ، مورن، رہمو اور دیگر مقامات پر سڑکیں بند کی گئی تھیں اور ہر طرح کی آمد و رفت معطل رہی۔یہات میں بھی ہو کا عالم رہا۔نما جمعہ کے بعدمرکزی جامع مسجد کے صحن میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔جس دوران لوگوں نے ہلاکتوں کے خلاف شدید احتجاج کر کے ملوث اہلکاروں کے گرفتاری اورواقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔نماز جمعہ کے بعد کئی مقامات پر فورسز پر نوجوانوں نے پتھرائو کیا جس کے بعد قصبہ میں کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کا سہارا لیا گیا۔ یہ سورتحال شام تک جاری رہی تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔