پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مران گاؤں میں ہفتہ کو آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق ثناء اللہ دھوبی کے گھر میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود اور آس پاس کے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں موقع پر پہنچی تب تک عمارت مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ چکی تھی۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔