پلوامہ میں جنگجو کی ہلاکت کے بعد جھڑپیں

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کو فورسز کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہونے کے بعد مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جنگجو کی ہلاکت کا واقعہ آج صبح پلوامہ میں لیتر علاقے کے چودھری باغ گاﺅں میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق جنگجو کی شناخت عرفان احمد راتھر ولد آزاد احمد راتھر ساکنہ راجپورہ کے طور ہوئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ جنگجو کی ہلاکت کے فوراً بعد مقامی لوگ سڑکوں پر آئے اور اُنہوں نے فورسز پر سنگباری کی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی تھیں۔

فورسز نے مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کے گولے داغے اور جھڑپوں کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔