پلوامہ میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ: پولیس

 سرینگر/پولیس نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر ضلع پلوامہ کے بانڈر پورہ علاقے میں قائم جنگجوئوں کی ایک خفیہ کمین گاہ کا پتہ لگایا۔

پولیس بیان کے مطابق جائے موقع پر موجود آفیسران نے کمین گاہ سے بھاری مقدار میں قابلِ اعتراض مواد اور دوسرا سازو سامان برآمد کرکے ضبط کیا۔  پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔