پلوامہ ضلع کے پنز گام میں فورسز کے ہاتھوں دو جنگجوجاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پنزگام گائوں میں سنیچر کو فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دو جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد علی الصبح پنزگام کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔

فوج اور پولیس ذرائع کے مطابق کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں بر آمد ہو گئی ہیں۔

ایک جاں بحق جنگجو کی شناخت شوکت احمد ڈار ساکنہ پنزگام کے طور ہوئی ہے جس کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔

دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تھی۔