سرینگر/پلوامہ دھماکہ کیس میں ملوث پانچ میں سے چار ملزمان فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔
اس بات کا اظہار منگل کو مرکزی وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جی کرشنا ریڈی نے کیا۔
انہوں نے لوک سبھا میں کہا '' قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ اس دھماکے میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم ملوث تھی جو اس سے پہلے بھی کئی حملوں میں ملوث رہی ہے''۔
یاد رہے کہ اس سال14فروری کو پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں فورسز کی ایک کانوائے پر جنگجوئوں کے ایک فدائی حملے میں40سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ایک حملہ آور جو فدائی تھا، حملے کے وقت ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مزید تین کو الگ الگ کارروائیوں کے دوران جاں بحق کیا گیا۔