پلوامہ تصادم: ایک جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بٹہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
 
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
 
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔